The reign of Khusrau Malik Ghaznavi | خسرو ملک غزنوی کا عہد حکومت

2024-03-16 3

The reign of Khusrau Malik Ghaznavi | Khusrau Malik Ghaznavi | Shahabuddin Ghori's attacks on Lahore | Shahabuddin Ghori | The end of the Ghaznavid Empire | Ghazni Empire | History of world

خسرو ملک غزنوی کا عہد حکومت | خسرو ملک غزنوی | سلطنت غزنویہ کا خاتمہ | شہاب الدین غوری کے لاہور پر حملے | غزنی سلطنت | تاریخ | تاریخ عالم


خسرو ملک غزنوی کا عہد حکومت

خسرو ملک غزنوی ابن خسرو شاہ غزنوی  سلطنت غزنویہ کا اٹھارہواں اور آخری حکمران تھا جس نے 1160ء سے 1186ء تک حکومت کی۔ خسرو نے لاہور کو اپنا دارالسلطنت بنایا اور عدل و اِنصاف سے حکومت کی۔ اس نے حکومت کو بہت طاقتور اور پائیدار بنایا اس نے ابراہیم غزنوی اور  سلطان بہرام شاہ غزنوی  کے فتح کیے ہوئے ایسے ہندوستانی علاقے جو سلطنت غزنویہ  کے اِقتدار سے نکل چکے تھے، دوبارہ اپنے مملکت میں شامل کیے۔1161ء/1162ء میں  غز ترکوں نے غزنی پر لشکرکشی کی جس سے خسرو ملک اپنے والد کی طرح لاہور میں اقامت اختیار کرنے پر مجبور ہوا قیام  لاہور  کے دوران اس نے شمالی ہندوستان میں اپنی حکومت کو قائم کیے رکھا، سوائے  شمالی کشمیر کے علاقوں کے کہ جہاں اُس کی حکومت نہیں تھی۔1178ء  میں غوری سلطنت کے حکمران شہاب الدین غوری نے شمالی ہندوستان پر لشکرکشی کی۔ شہاب الدین غوری نے صرف غزنی پر قبضہ کرنے پر اِکتفاء نہ کیا بلکہ اُس نے  ہندوستان پر حملہ کرکے یہاں کے غزنوی علاقوں پر قابض ہوجانے کا اِرادہ کیا۔ اِس ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اُس نے  ہندوستان پر حملہ کیا اور 576ھ بمطابق  1181ء میں افغانستان،  پشاور، سندھ اور ملتان کو فتح کرتے ہوئے  لاہور کا رُخ کیا۔ خسرو ملک شہاب الدین غوری کا مقابلہ نہ کرسکا اور لاہور کے ایک قلعہ میں پناہ گزین ہو گیا 

Videos similaires